ابنا: امریکی تجزیہ نگار وین میڈسن نے کہا ہےکہ ڈنمارک، ہالینڈ، فرانس، جرمنی، اسپین، اٹلی، اور برطانیہ نے امریکہ کے عالمی جاسوسی سرگرمیوں میں خفیہ طور پر امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔ یہ ممالک شہریوں کی نجی معلومات امریکہ کی نیشنل سکیوریٹی ایجنسی کو فراہم کر تےتھے۔برطانوی اخبار نے میڈسن کا بیان نشر کیا تھا لیکن بعد میں اسے خبر سے ہٹادیا۔ میڈسن نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ایسالگتا ہےکہ سارے ممالک ایک دوسرے کی جاسوسی کررہے ہیں اور تعجب تو اسبات پر ہے کہ جرمن چانسلر نے امریکی جاسوسی پروگرام میں برطانیہ کی شمولیت پر حیرانی کا اظہار کیا تھا جبکہ خود جرمنی امریکہ کے ساتھ جاسوسی میں ملوث ہے۔ واضح رہے امریکہ خود اپنے شہریوں اور دنیا کے مختلف ملکوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جاسوسی کررہا ہے۔ ......./169
30 جون 2013 - 19:30
News ID: 435686
متعدد یورپی ملکوں نے امریکہ کے عالمی جاسوسی پروگرام میں امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔